شکرگڑھ میں بارش سے راستے بند‘ خاتون نے ریسکیو ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

شکرگڑھ (نامہ نگار) شدید بارش کے دوران راستے بند ہونے سے خاتون نے ریسکیو ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔ خاتون اور نومولود تندرست ہیں، نواحی گاؤں ہرڑ کی رہائشی خاتون سحر ندیم کو ڈیلیوری کیس کی ایمرجنسی کے لئے ریسکیو ایمبولینس کو طلب کیا گیا۔ سٹاف نے بتایا کہ مریض کی حالت کافی سیریس ہے اور بارش بھی بہت تیز ہے‘ راستے میں خاتون  سحر ندیم کی صحت خراب ہونے پر ریسکیو عملہ نے  ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کیس کیا اور بچے اور والدہ کو صحت مند حالت میں بی ایچ یودرمان شفٹ کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن