کئی وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے ‘ قیمتی سامان سے محروم‘ فیروزوالہ میں پولیس رضاکار قتل 

لاہور‘فیروزوالہ(نامہ نگاران)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔فیروزوالہ‘ لاہور روڈ کی آبادی نظام پورہ( کوٹ عبدالمالک) کے بھرے بازار میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں  نے فائرنگ کر کے  پولیس رضا کار نوجوان غلام عباس کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر اسے قتل کر دیا۔ ڈاکوؤں نے شادمان میں محمد طیب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر  یرغمال بنا کر ساڑھے 6 لاکھ ‘ زیورات،موبائل فون و دیگر سامان،مزنگ میں اقبال کی فیملی سے 4  لاکھ‘زیورات ‘ موبائل فون، ریس کورس میں ضمیر سے20ہزار‘ موبائل فون، باغبانپورہ میں مزمل سے ایک لاکھ 60 ہزار‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں راحیل سے 15ہزار‘ موبائل فون،ہنجرول میںنذیرسے 55ہزار‘ موبائل فون، شفیق آباد میں نبیل سے 80 ہزار‘ موبائل فون‘ چوہنگ میں فاروق سے 54ہزار‘ موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں نعیم سے 30ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔چوروں نے کاہنہ میں دانش علی کی دکان سے 5 لاکھ‘ سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے مصطفی آباد،سندر اور ماڈل ٹاؤن سے3 گاڑیاں، ٹاؤن شپ سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ، بادامی باغ، سندر، کوٹ لکھپت، مناواں،کاہنہ اور باغبانپورہ کے علاقوں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ۔

ای پیپر دی نیشن