ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کمرشل بنکوں کے کم ہو گئے 

Aug 02, 2024

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+کامرس رپورٹر)  ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 جولائی تک 14.38 ارب ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 26 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں 5.63 کروڑ ڈالر بڑھے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 7.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.10 ارب ڈالر رہے، کمرشل بنکوں کے ذخائر 1.87 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.28 ارب ڈالر رہے۔

مزیدخبریں