چیف جسٹس ہائیکورٹ کا تقرر سپریم کورٹ  میں چیلنج کرنے کیلئے پاکستان بارکونسل کے 6 ارکان کی درخواست 

Aug 02, 2024

لاہور (خبرنگار) سنیارٹی پرنسپل کیخلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے پاکستان بار کونسل کے 6 ارکان کی جانب سے درخواست تیار کرلی گئی۔ پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان، طاہر فراز عباسی، منیر احمد کاکڑ، عابد زبیری، شہاب سرکی اور چوہدری اشتیاق خان کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تین ججوں کا پینل بناکر جوڈیشل کمیشن کو بھجوانا غیر آئینی عمل ہے، تین رکنی پینل میں دو سینئر ججز کو نظر انداز کیا جانا آئین کی خلاف ورزی ہے، جونیئر ترین جج کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا جانا الجہاد ٹرسٹ کیس کے منافی ہے، چیف جسٹس کی تعیناتی کے جواز کے ساتھ شواہد دینا آئینی تقاضا جسے نظر انداز کیا گیا، سنیارٹی کے اصول کو نظر انداز کیا جانا عدلیہ کی آزادی اور مفادعامہ کیخلاف ہے، استدعا ہے عدالت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 175کے تحت سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کے عہدے پر  تعیناتی کا حکم دے۔

مزیدخبریں