پشاور: بھتہ خور شہریوں کو دھمکی آمیز خطوط کالز کے بعد تابوت بھجوانے لگے

Aug 02, 2024

پشاور(نیٹ نیوز) پشاور  میں جرائم پیشہ افراد نے شہریوں کو ڈرانے کے لیے نیا حربہ اپنا لیا ہے، بھتہ خور دھمکی آمیز  خطوط اور کالز کے بعد اب تابوت بھجوانے لگے ہیں۔ پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں بھتہ خوروں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو دھمکی آمیز خطوط اور فون کالز کے بعد گھر  پر 2  تابوت بھجوا دیے۔ پولیس نے تابوت لیکر آنے والے  رکشوں کو تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں