شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل ملکی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے سازشی عناصر معاشی استحکام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک و قوم کی کوئی خدمت نہیں کررہے اس سے مزید مسائل جنم لیں گے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ (ن) لیگ سیاسی انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیںرکھتی پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی خوشحالی پر بھرپور توجہ دی اور ریاستی مفادات کے حصول کی خاطر سیاسی و پارٹی مفادات کو قربان کیا اور اب بھی حکومت درپیش بحرانوں سے ملک و قوم چھٹکارا دلانے کی دن رات جدوجہد کررہی ہے جسے سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی جوں جوں پاکستان اپنے پائوں کھڑا ہورہا ہے حکومت کے خلاف سازشیں تیز ہورہی ہیں ۔
ن لیگ سیاسی انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیںرکھتی :عارف سندھیلہ
Aug 02, 2024