اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیربرائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ دورہ چین میں چینی حکام کو پاکستان میں اپنے بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل کرنے کا کہا تھا، ایسا ہوا تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے نجکاری اور ٹرانسمیشن کی بہتری پر بھی غور کر رہے ہیں جس سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین سی پیک پلانٹس بیرون ملک سے مہنگا کوئلہ خرید کر بجلی بناتے ہیں، اس کے بجائے اگر وہ تھر کا کوئلہ استعمال کریں تو ان کی بجلی 23 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 7 روپے فی یونٹ پر آ سکتی ہے۔وفاقی وزیر پاور کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کیلئے بجلی پر 18 فی صد سیلز ٹیکس پر حکومت نظرثانی کر سکتی ہے۔
چینی بجلی گھروں کے قرضے ری پروفائل ہوئے تو بجلی کی قیمت ضرور کم ہوگی،اویس لغاری
Aug 02, 2024