ارشد شریف قتل کا ازخود نوٹس کیس‘ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

Aug 02, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے لارجر بینچ بنا دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس اطہرمن اللہ بینچ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانے کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کا 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر نے جسٹس مندوخیل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ بنانے کی رائے دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا تشکیل کردہ نیا بینچ ججز کی دستیابی پر ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں