اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیسکو نجکاری کے حوالے سے ملک بھر میں سرفہرست ہے جبکہ وزارت پانی وبجلی نے 13 کمپنیز کی نجکاری کا پلان جاری کیا ہے۔پاور سیکٹر کی 12 آرگنائزیشن کی بھی نجکاری کے حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، تاہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری مرحلہ وار ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مراحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئسکو کی نجکاری ہوگی، دوسرے مرحلے میں میپکو اور پیسکوسمیت دیگر کمپنیز کی نجکاری ہوگی۔وزارت پانی وبجلی کا مزید کہنا ہے کہ پاورسیکٹرکے تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفکیشن جاری
Aug 02, 2024