ڈالر 10پیسے سستا‘ سونے کی قیمت 1400روپے تولہ بڑھ گئی  

کراچی ( کامرس رپورٹر )جمعرات کو انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں کمی رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر10 پیسے گھٹ کر278.70روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 پیسہ کم ہوکر 280.49 روپے پر آگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر24 پیسے گھٹ کر302.55 روپے اور برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت12پیسے کے خسارے سے359.25روپے رہ گئی۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 74.60روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 76.35روپے پر مستحکم رہی۔پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھائو1400روپے بڑھ کر 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے کی تیزی سے2 لاکھ18 ہزار536 روپے رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2432 ڈالر پربند ہوا۔ مقا می صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاو ¿ 2900روپے پر مستحکم رہے۔

ای پیپر دی نیشن