پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ وزیرِ قانون کس کے اشاروں پر غیرآئینی اقدامات کر رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر قانون حکمران حکومت کو بچانے کے لیے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کے بل کو پرلگا دیے۔مشیر اطلاعات خیبر پی کے کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کو اسمبلی ایجنڈے میں شامل کیا، پھر چند گھنٹوں میں کمیٹی سے منظور بھی کرا دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں قانونی سازی کے ساتھ مذاق کرنا بند کرے، حکمران کچھ بھی کر لیں ان کا آخری وقت آپہنچا ہے۔
وزیر قانون حکومت کو بچانے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں‘بیرسٹر سیف
Aug 02, 2024