گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون ،ممبر پنجاب کونسل پی پی پی مسرت جاوید خلجی ، ممبر پنجاب کونسل پی پی پی خالد اسلام ڈار ،رہنما نعمان عزیز ایڈووکیٹ ،انجینئر خواجہ ایاز نوید لون اور خواجہ ابراہیم نوید لون نے کہا ہے کہ مشرف آمریت کے بعد ملک میں جمہوریت کو دوام ملاجس کیلئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے لازوال جدوجہد کی ،جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، تمام مارشل لاء ادوار میں ترقی کرتا ملک انتہا پسندی اور دہشتگردی کا شکار ہو ا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جمہوریت کو دوام دینا ہو گی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرسکیں۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح جمہوریت کی بقا کیلئے میدان عمل میں ہے تاہم سیاسی قوتوں کو بھی جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور جمہوری رویئے اپنا نا ہوں گے تاکہ جمہوری عمل کو لاحق خدشات کا تدارک ہوسکے۔