ملکی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں : منیر قمر واہگہ 

Aug 02, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ڈوثیرنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھٹو شہید کی سوچ پر چلتے ہوئے جمہوریت مساوات اور فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے، پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے محبو ب قائد چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں سے سندھ ترقی اور بہتری کی دوڑ میں سب سے آگے ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی سوچ اور نظریہ کے مطابق ملکی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کامعیار زندگی بلند ہوسکے، پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں مگر پی ٹی آئی کو بھی اپنے طرز سیاست میں تبدیلی لانا ہوگی انتشار اور انارکی کوبڑھاو ا دینا ملک و قوم کے حق میں نہیں اس سلسلہ کے فوری روکنا ہوگا۔

مزیدخبریں