گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ادارۃالمصطفیٰ انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام مرکزِ مصطفیٰ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں جامعۃ المصطفیٰ کے تمام طلباء،جملہ اساتذہ کرام کے علاوہ ادارہ کے سینئر مبلغین کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر طلباِء جامعہ نے حماس کے سربراہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی کی۔ جبکہ مبلغینِ ادارہ نے اسماعیل ہانیہ کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ ایک مشترکہ بیان میں حماس کے پولیٹیکل ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی المناک اور شہادت کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کی تاریخ شہادتوں سے بھری ہوئی ہے۔