گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز ٹریڈرز سیل کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز،14اگست تک تمام مارکیٹوں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی افتتاحی تقریب پل لکڑ والہ گلی آسا ملتانیہ میں منعقد ہوئی کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر شیخ افضل جج،پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو ،مرکزی تاجر امن کمیٹی کے چیئرمین میاں محمد اکرم نے کہا کہ ز ندہ قومیںاپنا جشن آزادی شایانہ شان طریقے سے مناتی ہیں،ہمارے آبا ئو اجداد نے جانوں کے نذارنے پیش کر کے جو ملک حاصل کیا تھا اسکی نظریاتی ائور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تمام تاجر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔ تقریب میں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ائور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے آخر میں جشن آزادی کا کیک کاٹ کر جشن آزادی کی تقریبات کا افتتاح کیا گیا، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔