صحت کی سہولیات عوام کو دہلیز پر پہنچانا وزیراعلیٰ کا عزم ہے: شاہد حسین بھٹی 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب میں صحت کی سہولیات عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کئے ہوئے ہیں ۔سرکاری ہسپتال میں ادویات، ڈاکٹروںکی کمی ودیگر سہولیات اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ڈی ایچ کیوہسپتال میں تمام امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود ہیںجو دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار اداکررہے ہیں ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی میاں شاہد حسین بھٹی ڈی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرسی او ہیلتھ ڈاکٹر ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفرمان اور معروف سماجی وسیاسی ورکر چوہدری سجاد ظہورمٹمل بھی ہمراہ تھے ۔میاں شاہد بھٹی نے میڈیکل وارڈسمیت تمام شعبوںکا جائزہ لیا اورمریضوں کی عیادت کی اور ان سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے متعلق تجاویز لیں۔ عرصہ دراز سے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی خرابی کے متعلق انہوں نے تفصیلی بریفنگ لی اور اس کوجلد فنکشنل کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایات کیں۔

ای پیپر دی نیشن