اسرائیل دنیا بھر میں سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے:علمائے اہلحدیث  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ہدایات کی روشنی میں آج بعد از جمعہ تمام مساجد میں شہید اسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔اس امر کا اعلان شہری ناظم نشرواشاعت مولانا عبدالغفار ثاقب نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ دریں اثناء  مرکزی جمعیت اہلحدیث گوجرانوالہ سٹی کے امیر علامہ پروفیسر محمد سعید کلیروی، ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر اور دیگر علماء  نے ایران میں ممتاز فلسطینی راہنما اسماعیل ہانیہ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی سکیورٹی کی ناکامی قرار دیا۔علمائے اہلحدیث نے کہا کہ اسرائیل دنیا بھر میں سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے۔مگر اسرائیل اور اس کے حواری یاد رکھیں کہ ظلم و تعدی سے کسی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا،شہادتوں سے تحریکوں کو قوت ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن