حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں مہمان آئے شخص کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ۔مہمان بال بال بچ گیا جبکہ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کالیکی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ارشاد اﷲولد ظفر اﷲسکنہ جھٹانوالی تحصیل علی پور کوٹ میاں میں بہن کے گھر آیا ہوا تھا ۔گزشتہ روز وہ کار میں سوار ہوکرواپس اپنے گھر جانے کے لئے نکلا تو راستہ میں کوٹ میاں کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم مسلح ملزمان نے پیچھے سے اسکا کار پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں وہ بال بال بچ گیا جبکہ کار کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس کالیکی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔