گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چیئر مین ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا مدثر نذر خاں ایڈووکیٹ نے فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ایرانی شہر تہران میں سفاکانہ قتل پررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ فلسطین کی جدوجہد آزادی کے روح رواں اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت عالم اسلام کے لئے بہت بڑا دھچکہ ہے اور انکی شہادت رائیگاں نہیں جائیگی ،فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں اسماعیل ہنیہ کا نام سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔