سیاست کا ویژن و مشن عوامی حقوق کا تحفظ وطن کی خود مختاری ہے: ملک عبدالمتین اعوان

Aug 02, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ء ملک عبدالمتین اعوان سابق چیئرمین یونین کونسل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا ویژن اور مشن خالصتاً عوامی حقوق کا تحفظ اور پاک وطن کی خود مختاری ہے اس کیلئے ہماری قیادت کی کوششیں اور کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،مسلم لیگ(ن) قیام امن کیلئے جو بھی اقدامات اٹھائے اس کے ثمرات عوام تک منتقل ہوئے۔

مزیدخبریں