گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے با رش کے فوری بعد نشیبی علاقوں اور واسا مون سون ایمرجنسی کیمپس کا دورہ کیا ،واسا سٹاف کی ڈیوٹی اور بارش کے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات کو چیک کیا ایم ڈی واسا اور ایکسیئن واسا کو الرٹ رہنے اور انتظامات کو وقتا فوقتا چیک کرنے کی ہدایت بھی کی ۔کمشنر کی جانب سے نشیبی علاقوں کو جلد کلیئر کرنے کی ہدایات اور تمام انڈر پاس کو فی الفور کلیئر کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایم ڈی واسا فیصل شوکت اور ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ نے بارشی صورت حال اور بارشی پانی کے نکاس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ علی الصبح سے شروع ہونے والی بارش میں واسا گوجرانوالہ کا عملہ نکاسی آب کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلانے کی ہدایات کی گئی ہے انہوں نے تمام ہیوی مشینری کو زیر استعمال لاتے ہوئے شہر بھر کو جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات دیں ہیں انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنزاور مشینری کو فعال رکھا جا رہا ہے تاکہ نشیبی علاقوں کو جلد از جلد کلیئر کیا جائے۔