موجودہ حکومت ملک کی خدمت کررہی ہے:ملک عمران رحمت 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کررہی ہے،مشکلات، مسائل اور چیلینجز کے باوجود عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلوائی جارہی ہے(ن) لیگ نے 16ماہ کی اتحادی حکومت میں اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایااور اب بھی ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر دن رات جدوجہد کی جارہی ہے عوام کی مشکلات کا علم ہے اسی لئے وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے مربوط اقدامات اٹھائے ہوئے ہے،  حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سیکٹرز کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن