نواں کوٹ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماو امیدوار پی پی 142 سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا سیاسی اختلافات کو ملکی مفادات پر قربان کرنا ہی اصل سیاست ہے جو اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ملک میں عدم استحکام کوبڑھاوا دے رہی ہیں وہ کسی صورت ملک و قوم کی خیر خواہ نہیں۔