ڈپٹی کمشنر قصورکا دوران بارش شہر کا دورہ‘ نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصورمحمد ارشد بھٹی کا موسلا دھار بارش میں شہر کا دورہ‘ نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ چوک، مسجد نور، پرانا لاری اڈا، چاندنی چوک، نیشنل بینک چوک، شہباز روڈ، سٹیل باغ چوک، نور محل چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے بارشی پانی کی نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران و عملے کوفیلڈ میں رہنے اور ضلع بھر میں بارشی پانی کی جلد از جلد نکاسی کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی جلد نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ گلی محلوں، سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے بلا تعطل کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل قصور میں تقریبا 78ملٹی میٹر، تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 63، چونیاں میں 24 جبکہ پتوکی میں 26ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹیوں کے عملے نے ملکر نکاسی آب کے کاموں کو مکمل کیاہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن