تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس 

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چونیاں طلحہ انور کے زیر صدارت تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے تحصیل افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا ناگزیر ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں اور سازگار مقامات کو باربار چیک کر کے کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں ہاٹ سپارٹس کی چیکنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔

ای پیپر دی نیشن