شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں گزشتہ رات کی موسلا دھار بارش نے نشیبی علاقوں میں جل تھل کر دیا شہر کے اکثر بازاروں گلیوں سڑکوں میں بارشی پانی کھڑا ہو گیا تاہم ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان، اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر ضلعی افسر بارشی پانی کی نکاسی کے لیے سرگرم عمل ہو گئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے بارشی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے واٹر ڈسپوزلز سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی کارکردگی اور مشینری کو چیک کیا، شہریوں سے مسائل بارے دریافت کیا اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اے ڈی سی جنرل محمد جمیل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ضلع کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہات میں نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں،مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے مشینری اور عملہ مکمل الرٹ ہے، بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے۔
نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں:ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ
Aug 02, 2024