شیخوپورہ ونواح میں بیمار جانوروں کے مضر صحت گوشت کی فروخت جاری 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شہر اور گردونواح میں بیمار لاغر جانوروں کے مضر صحت گوشت کی زائد نرخوں پر فروخت جاری ہے ضلع انتظامیہ فوڈ اتھارٹی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور وٹرنری ڈاکٹرز کارروائی سے قاصر ہیں شہریوں کے مطابق قصابوں نے من مانیاں کرتے ہوئے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے قصاب اپنی دکانوں پر بیمار لاغر اور مضر صحت گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری رکھے ھوئے ہیں بکروں کے بجائے بیمار بکریوں کا گوشت فروخت کررہے ہیں گوشت کا وزن بڑھانے کیلئے پانی کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ گوشت کے نرخ بھی من مرضی کے وصول کئے جارہے ہیں ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن