اینٹی کرپشن کا چھاپہ ‘ اے ڈی سی ریونیو کا ٹیلی فون آپریٹر رشوت کے الزام میں گرفتار

Aug 02, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے ٹیلی فون آپریٹر خرم شہزاد کو 10ہزار رشوت لینے کے الزام میں چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے بتایا گیاہے کہ زمیندار اشرف کی زمین کا مقدمہ کے فیصلے کی نقول لینے کیلئے ٹیلی فون آپریٹر خرم شہزاد نے 10ہزار روپے کا مطالبہ کیا جس کی اطلاع اشرف نے اینٹی کرپشن کو کر دی جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ رحمان الٰہی نے چھاپہ مار کر ملزم سے نشان زدہ 10 ہزار روپے کے نوٹ برآمد کر لیے اور گرفتار کر لیا ۔

مزیدخبریں