ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام  تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں،ڈی سی

Aug 02, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہریوں کو چاہیے وہ اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھیں، استعمال کے لیے جمع کیے ہوئے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ اس میں ڈینگی لاروا نہ بن سکے،انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی اپنی تمام تر توجہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مرکوز کریں، بارشوں کے باعث ڈینگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر بروقت اقدامات کیے جائیں تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں