ملک افتخار احمد،چوہدری عمران الیاس، ملک منصورافسر،حاجی پرویز کا دورہ کاڈیالوجی ہسپتال

Aug 02, 2024

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کو ہسپتالوں میں ریلیف اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کے حوالے سے بنائی گی کمیٹی کے ممبران ایم پی ایز ملک افتخار احمد، چوہدری عمران الیاس، ملک منصورافسر، سابق ایم این اے حاجی پرویز خان نے کارڈیالوجی ہسپتال کادورہ کیا ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹرایاز نے بریفنگ دی اور مریضوں کے بارے میں علاج اور سہولت سے آگا کیا ایم پی اے ملک افتخار نے کہا کہ آج عمران الیاس ،ملک منصور افسر اور حاجی پرویز خان کے ساتھ آر آئی سی ہسپتال کا دورہ کیااور مریضوں کی خیریت دریافت کی سب سے کہا کہ ہمارے قائد کی بیٹی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے کہ سب سے پہلے انسا ن کی زندگی کو بچانا ہے مریضوں نے کہاکہ ہسپتال میں اچھے طریقے سے کام ہورہا ہے اور ہم سب کا علاج بہتر طریقے سے ہو رہا ہے جس پر ہم ایم ایس ڈاکٹر ایاز اور ان کے تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ایم پی اے ملک منصورافسر نے کہا کہ ہسپتالوں میں الحمدللہ بہتری آرہی ہے مریضوں کو میڈیسن مل رہی ہیں اورعوام میاں نواز شریف وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں عمران الیاس نے کہا کہ پورے پنجاب کے ہسپتالوں میں عوام کے لیے فری ادویات فری ہیں اس پر پوری قوم سی ایم پنجاب مریم نواز شریف کو دعائیں دے رہی ہے ۔

مزیدخبریں