چیئرمین سی ڈی اے سے ایتھوپیا ،ڈنمارک اور عراقی سفیروں کی ملاقاتیں

Aug 02, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایتھوپیا کے سفیر محترم جمال باقر نے جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی.چئیر مین سی ڈی اے نے ایتھوپیا کے سفیر کو اسلام آباد میں جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا شجر کاری مہم میں مارگلہ ہلز پر ایک حصہ مختص کیا جائے گا جہاں ایتھوپیا کے پاکستان میں سفارتخانے کی طرف سے درخت لگائے جائیں گے. ایتھوپیا کے سفیر نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو ایڈس ابابامیں گرین کوریڈور بنانے کے کامیاب منصوبے  سے آگاہ کیا،ملاقات میں ایتھوپیا کے دارلحکومت ایڈس ابابا اور اسلام آباد کو سسٹر سٹی کا درجہ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے سے ڈنمارک کے پاکستان میں سفیر جیکب لینلاف نے بھی ملاقات کی ،چیئرمین نے معزز سفیر کو بتایا کہ اسلام آباد کو ایک جدید شہر بنانے کے لئے متعدد نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں.چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ڈنمارک کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔دریں اثناء چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں