مری ،برساتی نالے کی صفائی کرتے ہوئے دو افراد ڈوب گئے، ایک جاں بحق 

 مری(حنیف خان ترک)مری میں طوفانی بارشو ں کا سلسلہ جاری مختلف مقامات پرخطرناک لینڈ سلائیڈنگ مری شہر میں آرڈبلیوایم سی کے دوملازم نالہ صاف کرتے ہوئے پانی میں بہہ گئے جن میں سے ایک ملازم سلطان نالہ زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا ملازم  شدیدزخمی ہوگیا ریسکیو 1122 مری نے نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس بھی تحصیل ہیڈکواٹر مری پہنچ گئے، مری میں بارش کا سلسلہ جاری شام گئے تک مری میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے،محکمہ موسمیات نے 6 اگست تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے،ڈپٹی کمشنر مری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مون سون بارشوں کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کررکھے ہیں،جبکہ این ڈی ایم اے کی ہدایت پر تمام متعلقہ محکمے بھی الرٹ ہیں،ڈپٹی کمشنر مری کاکہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے،انہوں نے بتایا کہ تمام افسران اور اہلکار فیلڈ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ مون سون کی بارشوں کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  ایمرجنسی ریلیف کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے، سیا سی،سماجی اورعوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے اورزخمی ہونیوالی فوری طورپر سرکاری امدادکااعلان کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن