اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت عالم اسلام کے لیے بہت بڑا نقصا ن ہے راہ حق میں فلسطینیوں کی عظیم قربا نیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ اسرائیل تباہ و برباد اور فلسطین آزاد ہوگا۔ شہید کے خون کا قطرہ زمین پر گرنے سے قبل ہی ان کی بخشش ہو جاتی ہے آج یوم احتجاج مناہیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما جمیعت علمائے اسلام وخانقاہ زکریا اسلام آباد کے نائب ریئس مفتی محمد اویس عزیز نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا۔ مفتی محمد اویس عزیز نے کہا کہ قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے آج قومی اسمبلی سینٹ کے پی کے اور بلوچستان اسمبلی میں قراردادیں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور ملک بھر میں آج یوم احتجاج منایا جائے گا تمام علما کرام اور خطبا نماز جمعہ کے خطبے میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف نہ صرف بھرپور مذمت کریں بلکہ مذمتی قراردادیں بھی پیش کریں مفتی محمد اویس عزیز نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ فلسطینی کاز کی ایک موثر اور باروعب آواز تھے دکھ اور غم کی گھڑی میں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اسماعیل ہنیہ صبر و استقامت کا پہاڑ تھے۔ امت مسلمہ ایک نڈر اور سچے عاشق رسول لیڈر سے محروم ہو گئی۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان،مفتی اویس عزیز
Aug 02, 2024