الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سلائی مرکز میں کورس مکمل کرنے والی خواتین کی تقریب

Aug 02, 2024

  کلرسیداں(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سلائی مرکز میں کورس مکمل کرنے والی خواتین کی تقریب قرطبہ مسجد کلرسیداں میں ہوئی،جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں جاری فرسودہ اور ناکام نظام کو مسترد کر کے اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے اسلام ہی واحد نظام ہے جو منافرت لسانیت علاقائی تعصبات سے بالا تر کو کر حقدار کو اس کا حق دیتا ہے۔چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ الخدمت نے کلرسیداں،سرصوبہ شاہ اور سکوٹ میں سلائی مراکز قائم کر رکھے ہیں ہم نے گزشتہ برس بھاری لاگت سے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس اسٹیشن کو فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صاف مہیا کیا ابھی ہم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں بھی فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب میں مصروف ہیں اس کی تنصیب ہوتے ہی ہم نہ صرف ٹی ایچ کیو پسپتال کو فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے صاف پانی مہیا کریں گے بلکہ اس کے لیئے پنڈی روڈ،ریسکیو 1122 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو بھی صاف پانی کی سہولت مہیا کریں گے۔

مزیدخبریں