اسے سی گوجرخان نے گوشت، سبزیوں  کریانہ سٹورز کے نرخ ناموں کو چیک کیا  

 گوجرخان (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہورگورائیہ نے عوامی شکایات پر گوجرخان شہر میں گوشت،سبزیوں بلخصوص کریانہ سٹورز کے نرخ ناموںکو چیک کیا خریداروں سے نرخ اور کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا اشیاء خوردونوش کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے زائد فروخت کرنے پر متعدد دکاندا ر وں کو جرمانے کیے اس موقع  پر اسسٹنٹ کمشنرخضر ظہورگورائیہ نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اشیاء خورد ونوش سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کی جائیں اور سرکاری ریٹ لسٹ پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے نرخ ناموں کو نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن