کھنڈہ(ابرار حسین صابر)متعلقہ حکام کی غفلت کھنڈہ و مضافاتی علاقوں میں پٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسیاں قائم این او سی کے بغیر منی پمپ چلنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل جنڈ کے علاقہ کھنڈہ میں انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کی بنا پر علاقہ بھر میں جابجا پٹرول ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسیاں قائم ہوچکی ہیں جہاں انتہائی ناقص دونمبر ایرانی اسمگل شدہ پٹرول و ڈیزل مہنگے داموں دھڑلے سے فروخت کیا جارہا ہے اسمگل شدہ پٹرول ڈیزل سے نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہاہے بلکہ ناقص و غیرمعیاری فیول سے سادہ لوح شہریوں کی قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں و ٹریکٹرز کے انجن بھی تباہ اور کھٹارہ ہورہے ہیں مذکورہ ایجنسیوں پر کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے جاتے جوکہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس کامطالبہ کیا ہے۔