مٹھیال(نامہ نگار )حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت عالم اسلام کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اسماعیل ہانیہ ایک مخلص و نڈر باوقار رہنما اور مظلوم فلسطینیوں کی توانا آواز تھے فلسطین کے مسلمانوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں پر یہ ثابت کر دیا کہ بیت المقدس کے دفاع کیلئے فلسطین کے بچے سے لیکر قیادت تک قربانی دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار صدر کسان بورڈ ضلع اٹک منظور حسین اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے خاندان سمیت پوری فلسطینی قوم نے ایک سے بڑھ کر ایک قربانیوں کی داستانیں رقم کیں اسماعیل ہانیہ پر حملہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے اسماعیل ہانیہ کی فلسطین کی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا فلسطین کی آزادی کیلئے ان کی اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی عظیم فلسطینی لیڈر کی شہادت سے پوری امت کیلئے المناک حادثہ ہے امت مسلمہ ایک بہادر سپہ سالار اور لیڈر سے محروم ہو گئی۔