گوجرخان (نامہ نگار) ریسکیو 1122 کو گلیانہ روڈ کالی موڑ سے 6 سالہ بچی گل بی بی ولد انار گل کی کنوئیں سے پانی بھرنے کے دوران کنوئیں میں گرنے کی کال موصول ہوئی جس پر ریسکیو 1122 کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیںبچی کی نعش کو کنوئیں سے نکالنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیاشہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ سے مطالبہ کیا کہ تحصیل گوجرخان کے علاقوں میں جتنے بھی ایسے کنوئیں موجود ہیں جو قابل استعمال نہیں ہیں اور ان میں پانی بھی موجود نہیں ہے اور جن پر کوئی حفاظتی جنگلے نہیں ہیں اور کسی بھی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہیں ہیں ان کنوؤں کے مالکان کو نوٹس بھیجا جائے کہ ان کنوؤں کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ ایسے کنوؤں میں جانوروں کے گرنے کے حادثات رونما ہوچکے ہیںریسکیو حکام کے مطابق کھلے ہوئے کنوؤں کے باعث ہر سال حادثات رونما ہوجاتے ہیںریسکیو حکام کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ اپنے بچوں کو کھلے ندی نالوں سمیت کنوؤں سے دور رکھیں اور کبھی بھی بچوں کو کنوؤں پر پانی بھرنے کیلئے ہرگز مت بھیجیں۔
گلیانہ روڈ کالی موڑ گوجرخان 6 سالہ بچی کنوئیں میں ڈوب کر جاں بحق
Aug 02, 2024