فتح جنگ (نامہ نگار) نائب تحصیلدار ملک شوکت اقبال کی محکمانہ ترقی فتح جنگ بار کے وکلا کا بھی اظہار مسرت بار اس سلسلہ میں ایسو سی ایشن فتح جنگ کے صدر حاجی عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں نائب تحصیل دار ملک شوکت اقبال کو تحصیلد ار کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارک باد دینے ہوئے کہا ہے کہ ملک شوکت اقبال کا شمار محکمہ مال کے انتہائی ذہین قابل محنتی اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والے افسران میں ہوتا ہے بلاشبہ وہ اس ترقی کے اہل تھے وہ اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سرانجام دے رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں ان کی معاونت سے محکمہ مال کی کارکردگی پہلے سے مزید بہتر ہو گی اور محکمہ مال سے متعلقہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ نائب تحصیلدار ملک شوکت اقبال کا سائلین سے رویہ بھی انتہائی مثالی ہے جسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے صدر بار حاجی عبدالناصر جمال ایڈووکیٹ نے نائب تحصیل دار ملک شوکت اقبال کو بار ایسوسی ایشن فتح جنگ کی جانب سے بھی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے فتح جنگ بار ایسوسی ایشن ان سے بھر پور تعاون کرے گی