ا حاطہ نور خان کے مقام پر ڈکیتی،شہری سے 6لاکھ نقدی ، قیمتی موبائل چھین لیا گیا

مری (نامہ نگار خصوصی) حاطہ نور خان کے مقام پر ڈکیتی کی دلیرانہ  وارردات میں نامعلوم ڈاکوں گن پوائنٹ پر ایک شخص سے چھ لاکھ روپے نقد اور ایک قیمتی موبائل فون  چھین کر فرار ہو گئے ۔واقعات کے مطابق  مسیاڑی کی کاروباری شخصیت طلحہ عباسی  احاطہ نور خان ک قریب سے گزر رہا تھا کہ اسے تین مسلح ڈاکوں نے  اس کی گاڑی کو رکاٹوں کے ساتھ روک کر گن پوائنٹ پر   چھ لاکھ روپے اور قیمتی  موبائل  سے محرم کر ڈالا ۔ اس طرح طلحہ عباسی  اپنے کسی قریبی عزیز کو  اس کے کھر پر چھوڑ کر رات بارہ بجے کے قریب واپس مری آ رہا  تھا ۔اطلاعات کے مطابق ملزمان کا تعق مری ہی سے بتایا جا رہا ہے  تاہم ورادات کے بعد وہ   با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ادھر مری میں آئے روز ڈکیتی اور چوری کی یکے بعد دیگرے  وارداتوں کے نتیجے میں سیاحوں اور مقامی لوگوں میں سخت عدم تحفظ پایا جا رہا ہے ۔مری جیسے پرامن علاقے  میں چوری کی بڑھتی ہوئی  وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

ای پیپر دی نیشن