گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورائیہ نے حالیہ بارشوں سے شہر بھر میں ہونے والی صورتحال پر فوری نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ افسران اور آرڈبلیوایم سی کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر کے نالوں کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کریں تاکہ عوام کے مسائل و مشکلات ختم ہوں جس پر سی ای او اظہر مجید چاند مبین نعیم سرور اجمل وارثی نے شہر بھر کی نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرایا تجاوزات کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پرکارروائی شروع ہے صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کے لیے گلی محلوں سے فوری طور پر کوڑے کرکٹ کواٹھانے کے لیے عملہ کو متحرک کیا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے کہا کہ عوام کے جو بھی مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کر کے عوامی مشکلات کو ختم کیا جائے ۔