ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)میںنے پاکستان بنتے نہیں دیکھا،البتہ میرے بزرگوںنے تحریک پا کستان اورقیام پاکستان کیلئے خدمات انجام دینے والوںکودل کی گہرائیوںسے خوش آمدیدکہا،تاریخ کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتاہے کہ تحریک پاکستان کی کامیابی کے نتیجہ میںحصول پاکستان کی جدوجہدممکن ہوسکی،جس کیلئے لاکھوںمسلمانوںنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے،اپنی جوان اولادوںکی عز ت وعصمت کی حفاظت کیلئے ایسی قربانیاں دیں ،جنہیںلفظوںمیںتحریرنہیںکیاجاسکتا،اگرپاکستان نہ بنتا،توآج جوبرتاؤ،بھارت میںاقلیتوںکے ساتھ روا،رکھاجارہاہے،ہماری حالت بھی اس سے کم نہ ہوتی،14،اگست 1947کی تاریخی یادو ں کوسامنے رکھتے ہوئے ہمیںبانیان پاکستان کی خدما ت کوہروقت خراج عقیدت پیش کرتے رہناچاہیئے،شکرہے خد اتعالیٰ کی ذات کاجس نے ہمیںالگ وطن کے حصول کاعظیم تحفہ د یا،آج ہم آزادانہ طور پراپنی اسلامی،مذہبی،اورمسلمانوںکی تاریخی روا یا ت کوزندہ رکھے ہوئے ہیں،ہمیںپاکستان کی حفا ظت کیلئے باہمی نفرتوںاورکدورتوںکومٹاکرایک پا کستانی قوم کی حیثیت سے اپنے اپنے حصے کاکرداراداکرناہوگا،ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدراورسابق ایم پی اے ٹیکسلاحاجی عمرفاروق نے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ ملک پاکستان کوصحیح سمت پرقائم رکھنے اورکشمیر کو کشمیریوںکے حق خودارادیت کے ثمرات سے فیضیا ب کروانے کیلئے قائدمسلم لیگ میاںنوازشریف نے روزاول سے ہی سنجیدہ اورجراتمندانہ کردارکور واج دیا،آج بھی پاکستان کواورکشمیرکومتحدومتفق ر کھنے کی سنجیدہ اورقابل عمل پالیسی کوآگے بڑھانے کی کوئی تاریخی جدوجہدکرسکتاہے،تواس میںسرفہرست قائدمسلم لیگ میاںنوازشریف کااعتماداورفخریہ اندازسے نام لیاجاسکتاہے،بھارت نے امریکہ کی ایماء پرمقبوضہ کشمیرمیںجوغیرقانونی اقدامات اٹھا کرنہتے کشمیریوںپرجوخون اورآگ کے گولے برسائے،ان ظالمانہ اقدامات کوروکنے کیلئے کوئی عملی طورپرمیدان میںنہ آیا،آج ضرورت اس امرکی ہے کہ محب وطن سیاسی قیادت کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں،اورخطے کے اندرجتنی بھی زیادتیاںکی جار ہی ہیں،مسلمانوںسمیت جواقلیتوںکے حقوق غصب کیئے جارہے ہیں،ان کاازالہ کرنے کیلئے پا کستان کی محب وطن سیاسی قیادت کواعتماددے کر بانی پاکستان قائداعظم کی تاریخ سازجدوجہدکے رو شن مستقبل کے مشن کی تکمیل کی راہ ہموارکی جاسکتی ہے،آج کانو جوا ن بے عمل ہونے کے باوجودوطن کی سلامتی ،استحکا م،د اخلی امن ،حقیقی خوشحالی اوربقاء کی خاطراورکشمیریوںکی حقیقی آزادی کیلئے سچی اور خالص تڑپ رکھتاہے ،مذہبی اورسیاسی رہنماوںکو بلاتفریق ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوکراستحکام پاکستان کی منزل کومحفوظ بناناہوگا ،جس کیلئے ہماری جان اورمال اورتمام ترصلا حیتیںحاضرہیں،کیونکہ وطن کی سلامتی اوربقاء اورمعا شی استحکام کی صورت میںہی ہم آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کومحفوظ اورتا بناک بناسکتے ہیں۔