پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع مو جو د ہیں،دا نیا ل چوہدری 

Aug 02, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)دانیال چوہدری، ممبر قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت ہے، اسے عالمی سطح پر اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے لگن اور جذبے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی اور معاشی نمو کو بڑھانے کے لیے حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس مقصد کے لیے غیر ملکی مشنوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مشیروں کے اہم کردار پر زور دیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورے کے دوران انہوں نے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات کی اور تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں دنیا بھر میں چیمبرز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کاروباری مواقع تلاش کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ICCI کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا، ''چیمبرز معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور ICCI اس سلسلے میں قابل تعریف کام کر رہا ہے۔''احسن ظفربختاوری نے دانیال چوہدری کو آئی سی سی آئی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا، جن میں تجارتی وفودکے دورے، تقریبات کی میزبانی، اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا شامل ہے۔ بختاوری نے تجارتی مشیروں کی ترقیوں کو سرمایہ کاری کے اہداف کو پورا کرنے میں ان کی کارکردگی سے جوڑنے کی تجویز پیش کی 

مزیدخبریں