اسلام آباد(پنے سٹاف رپورٹر سے )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ملاقات میں 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاوفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے اسپیکر کو 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک یکجہتی واک اور دیگر اقدامات کے متعلق آگاہ کیاملاقات میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ایوان میں قرارداد لانے پر بھی بات چیت کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی گھنانی سازش کی گئی پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں تنازعہ جموں و کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور یو این کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے جائز حقوق کے حصول کے لیے انکی پارلیمانی، سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کیلئے حما یت جار ی ر کھے گا،انجینئر امیر مقام
Aug 02, 2024