پی ٹی آئی کارکن احمد وقاص کو  جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

Aug 02, 2024

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامر شیخ اور تفتیشی افسر نجف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ احمد وقاص جنجوعہ کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پہنچایا گیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے استدعا کی ابھی تک پیشرفت نہیں ہوسکی کیونکہ ملزم نے تعاون نہیں کیا، مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے احمد وقاص جنجوعہ کا 8 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ کی بازیابی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی، احمد وقاص جنجوعہ کو دو دن تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں