پروفیسرڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین تعینات

Aug 02, 2024

اسلام آباد (خبرنگار )صدر پاکستان آصف علی زرداری جو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی فکر، تاریخ و ثقافت کے چئیرمین، پروفیسرڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی کو کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کا ڈین تعینات کردیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے اِس ضمن میں گذشتہ روز یونیورسٹی کو ایک لیٹر کے ذریعے ڈین کی تعیناتی کے احکامات ارسال کئے تھے، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈپارٹمنٹ نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کردیا ہے

مزیدخبریں