اختیارات کا ناجائز استعمال ،اینٹی کرپشن کی کا رروائی ، 3سرکاری اہلکار گرفتار 

Aug 02, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن ، بدعنوانی ، فراڈ ، مجرمانہ غفلت اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث 3 سرکاری اہلکاروں کو گرفتارکرلیا ملزمان میں محمد غواث، سعد مدثر اور مصور عمران شامل ہیں ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن پاکستان میں ملازم ہیں ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد غواث بطور ڈائریکٹر آئی ٹی، سعد مدثر چیف کمپیوٹر انجینئر اور مصور عمران بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پرگرفتار کیا گیاابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 124 ملین روپے کا نقصان پہنچایاترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان کی پروکیورمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے ملزمان نے ملی بھگت ، دھوکہ اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ارٹیک سسٹم نامی فرم کو 113 ملین کا کنٹریکٹ دیا مذکورہ فرم کا فائنینشل پروپوزل مجاز اتھارٹی سے منظور نہیں تھاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے اے جی پی آر سے بل منظور کرانے کے پروکیورمنٹ کمیٹی کے جعلی منٹس بنائے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں