بی آئی ایس پی  کی مستحق خواتین کے حقوق  پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹر روبینہ خالد چیئرپرسن بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام نے  تحصیل آفس پشاور کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے الی خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا شکایات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔سینیٹر روبینہ خالد کے پشاور دورے کا مقصد تحصیل  دفتر میں انتظامات کا جائزہ لینا ، کفالت اور تعلیمی وظائف  حاصل کرنے والی مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے مستحقین سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور اورعملے کو عمر رسیدہ خواتین کی بہترین رہنمائی کی۔میڈیا  نمائندگان سے گفتگو  کرتے ہوئے  سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ  پاکستان میں غریب خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے شہید محترمہ بینطیر  بھٹو کے وڑن  نے  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا، "اس پروگرام کی بنیاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اس وقت رکھی تھی جب وہ دبئی میں جلاوطنی میں تھیں اور 2008 میں صدر آصف علی زرداری نے اس پر عمل درآمد کیا تھا" شفافیت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے،  سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ BISP ادائیگی مراکز صدر آصف علی زرداری کی ہدایات کے بعد قائم کیے گئے ۔  

ای پیپر دی نیشن