اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے حالیہ بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،بیان میں انہوںنے کہا کہ بارشوں کے باعث ملک بھر سے، بلخصوص خیبر پختونخواہ سے ہلاکتوں اور املاک کی تباہی کی اطلاعات باعث افسوس ہیں، رواں ہفتے بارشوں کے باعث خیبر پختون خواہ میں 19 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں، 6 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، گرج چمک اور موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال کا باعث بن رہی ہے، لاہور میں 350 ملی میٹر بارش سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، کسی بھی بحران یا مصیبت سے بچنے کے پی ڈی ایم ایز اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔