تربیلا(نامہ نگار) ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے وفد جو سینئر انوسٹمنٹ آفیسر Mr.Jianish yao, کنسلٹنٹ ماحولیات مصدق حسین، کنسلٹنٹ( Liaison)طارق شیخ پر مشتمل تھا نے گذشتہ روز 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حامل تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کا دورہ کیا ہے۔سائیٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ پی ڈی و چیف انجینئر ٹی 5 وسیم رضا نے وفد کو منصوبہ پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔منصوبہ پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ منصوبہ کے سول ورک کا کام تیزی سے جاری ہے۔2026/27 تک منصوبہ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔